38

روسی وزیرخارجہ سے ملاقات، وزیراعظم کی پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت

وزیراعظم عمران خان سے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے ملاقات کی۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پاک روس دوطرفہ تعلقات،علاقائی اورعالمی اہمیت کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ روس سے تعلقات پاکستانی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، روس کےساتھ تجارت، توانائی، سیکیورٹی اوردفاع میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے شمالی جنوبی گیس پائپ لائن منصوبے کے حل کے عزم کا اظہارکیا اورکہا کہ چاہتے ہیں یہ مسئلہ جلد حل ہو اور اس پر کام شروع ہو۔

وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی اسپوٹنک ویکسین بنانے پر روس کو مبارکباد بھی دی۔

افغان امن عمل کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل میں روس کی کاوشوں کو سراہتا ہے۔

وزیراعظم نے روسی وزیرخارجہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا اورکہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن چاہتا ہے، خطے میں امن کیلئے کشمیر تنازع کا پُرامن حل ضروری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔



Source link

0/5 (0 Reviews)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں