34

جہانگیر ترین کی شوگرملزکے 3عہدیداروں کےنام بلیک لِسٹ، مختلف اکاؤنٹس بھی منجمد

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو کے 3 عہدیداروں کے نام بلیک لِسٹ میں ڈال دیے ۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تینوں ملازم ملک سے باہر سفر نہیں کرسکتے،جے ڈی ڈبلیو کے سی ای او رانا نسیم کا نام بھی بلیک لسٹ کردیا گیا۔

 ذرائع ایف آئی اے کے مطابق جے ڈی ڈبلیو ،ترین فارم سسٹم اورترین ڈیری فارم کے3 اکاؤنٹس بھی منجمدکردیےگئے،تینوں اکاؤنٹس کا فارنزک آڈٹ کرایا جارہا ہے۔

جےڈی ڈبلیوکےملازمین زمان خان اور فراست خان کےاکاؤنٹ بھی منجمد کیے گئے ہیں، ذرائع ایف آئی اےکا کہنا ہےکہ دونوں ملازمین مبینہ سٹہ باز خرم شہزاد کے ساتھ چینی کی قیمت پرسٹہ میں ملوث تھے۔



Source link

0/5 (0 Reviews)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں