31

ایمنڈ کا پیمرا کی جانب سے حالیہ ایڈوائزریز پر تشویش کا اظہار

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیاایڈیٹراورنیوزڈائریکٹرز (ایمنڈ) نے پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے حالیہ ایڈوائزریز پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اور نیوز ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کہا گیا کہ پیمراکی حالیہ ایڈوائزری رپورٹنگ کے دائرہ کار کو محدود کرتی ہے اور عوامی مفاد کی خبروں کے دائرہ کار کو محدود کرتی ہے۔

ایڈیٹرز اور نیوز ڈائریکٹرز کے اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ایسی ایڈوائزری نہ جاری کریں جو آزادی رائے اور آئین کے خلاف ہو۔

ایمنڈ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ میڈیا ورکرز کے حقوق اور ملازمت کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیاایڈیٹراورنیوزڈائریکٹرز  نے مطالبہ کیا کہ حکومت کورونا کے خلاف صحافیوں کو فرنٹ لائن ورکرز کا درجہ دے اور صحافیوں کی فوری طور پر کورونا ویکسینیشن کروائے ۔



Source link

0/5 (0 Reviews)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں