5

بابر افتخار ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات، آصف غفور کا جی او سی اوکاڑہ تبادلہ | پاکستان

فوٹو: فائل

پاک فوج نے تقرر و تبادلے کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ جب کہ میجر جنرل بابر افتخار کو  ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر تعینات کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے میجر جنرل آصف غفور کے تبادلے اور میجر جنرل بابر افتخار کو ترجمان پاک فوج تعینات کرنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں ترجمان پاک فوج نے اپنے آخری پیغام میں سب کا خصوصاً میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کی محبت اور حمایت کے جواب میں میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

پاک فوج کے نئے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی فائل فوٹو

آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے  کہا کہ آپ کی محبت اور حمایت کا شکریہ، مضبوط رہتے ہوئے پاکستان کے استحکام کے لیے اپنا کام جاری رکھیں۔

خیال رہے کہ میجر جنرل آصف غفور کو 26 دسمبر 2016 کو لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جگہ ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کیا گیا تھا جب کہ میجر جنرل بابر افتخار جی او سی آرمرڈ ڈویژن ملتان تعینات تھے۔



Source link

0/5 (0 Reviews)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں