23

پشاور کارخانو چیک پوسٹ پر دھماکا، پولیس اہلکار سمیت 9 افراد زخمی | پاکستان

پشاور میں کارخانو چیک پوسٹ پردھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دھماکے کے بعد جمرود پشاور روڈ کو بند کردیاگیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں راہگیر اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز ظہور احمد کا کہنا ہے کہ دھماکا دیسی ساختہ بم کا تھا جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس ناکہ بندی کے ساتھ خالی جگہ پر دیسی ساختہ مواد پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔

نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے، مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں



Source link

0/5 (0 Reviews)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں