33

تاریخ: وہ بدقسمت مسافر طیارے جنہیں میزائل مار کر گرایا گیا | دنیا

فوٹو: اے ایف پی

دنیا بھر میں مسافر طیاروں کو مختلف ممالک کی افواج کی جانب سے گرائے جانے کی تاریخ نئی نہیں ہے  اس طرح کے  1973 سے اب تک کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔

حال ہی میں یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ  08 جنوری 2020 کو ایرانی میزائل کے ذریعے تباہ ہوا  جس کے نتیجے میں 176 افراد جاں بحق ہوئے۔

اس سے قبل 17 جولائی 2014 کو یوکرین نے ملائیشیا کے بوئنگ 777 طیارے کو مارگرایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 298 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔

23 مارچ 2007 میں بیلاروس ائیرلائن کا الیوشین II-76 طیارہ صومالیہ میں مار گرایا گیا تھا اور اس کے نتیجے میں 11 افرا جاں بحق ہوگئے تھے۔

4 اکتوبر 2001 میں یوکرینی میزائل کے ذریعے بحیرہ اسود میں سائبیریا ائیرلائن کا روسی ٹوپولیو ۔154 کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 78 افراد ہلاک ہوئے۔

3جولائی 1988 کو ایران ائیر کی ائیر بس اے۔300 کو ایران کی حدود میں امریکا نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 290 مسافر جاں بحق ہوئے جن میں 66 بچے بھی شامل تھے۔

1988 میں امریکا نے ایران کا مسافر طیارہ گرایا اور اس حادثے پر کوئی معافی نہیں مانگی گئی بلکہ طیارہ گرانے والے افسر کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔



Source link

0/5 (0 Reviews)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں