32

احد رضا میر کی خاص چائے کی ترکیب! | انٹرٹینمنٹ

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے اداکار احد رضا میر خاص چائے بھی بناتے ہیں اس لیے آج ہم آپ کو احد رضا میر کی خاص چائے کی ترکیب کے حوالے سے ہی بتانے والے ہیں۔

اداکار احد رضا میر کی والدہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر احد کی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ چائے بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

احد کی والدہ نے تصویر کے کیپشن کے ذریعے مداحوں کے ساتھ اس چائے کی ترکیب بھی شیئر کی تا کہ ان کے مداح بھی اس خاص ترکیب پر عمل کرتے ہوئے چائے بنا سکیں۔

تصویر کے کیپشن میں احد کی والدہ نے لکھا کہ ’احد کی ہائی آکٹین چائے 2 لوگوں کے لیے‘

احد کی والدہ نے چائے کی ترکیب بتاتے ہوئے لکھا کہ ’2 چائے کے ٹی بیگ، 2 سے 3 الائچی، ایک دار چینی، حسبِ ذائقہ چینی ایک کپ پانی اور آدھا کپ دودھ کے ساتھ ایک چٹکی کافی ڈال کر بنائیں‘۔

۔۔۔۔اسکرین گریب

اداکار احد رضا میر کی والدہ کی جانب سے اس خاص چائے کی ترکیب شیئر  کرنے پر جہاں مداحواں کی جانب سے شکریہ ادا کیا جارہا ہے وہیں چند لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اب اس ترکیب پر عمل کر کے چائے ضرور بنائیں گے۔



Source link

0/5 (0 Reviews)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں