48

مودی بھی پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے | دنیا

فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز

گرداسپور: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرتارپور راہداری پر پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

گرداسپور میں کرتارپور کوریڈور انٹیگریٹڈ چیک پوسٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم مودی بھی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ کوریڈور بننے کے بعد اب گوردوارے کی زیارت آسان ہوجائے گی، کرتار پورراہدری ہم سب کے لیے خوشی لے کر آیا ہے، اس سے یاتریوں کو گوردوارہ جانا آسان ہوجائے گا۔

نریندری مودی کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کے معاملے پر عمران خان نے بھارت کے جذبات کو سمجھا، ان کا شکریہ، ساتھ ہی پاکستان کی جانب سے راہداری جلد بنانے پر بھی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔



Source link

0/5 (0 Reviews)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں